villagetv info

villagetv info,The main purpose of this website is to promote beautiful village side life, beautiful, village ,culture and peace loving beautiful, farming, life and food and village gaming and music and beautiful village picture,village news.

https://www.idealvisioneducation.com/

جنت میں اپنے حصے کا پودا لگاؤ نبی رحمت کے ایک جلیل القدر شاگرد، سیدنا ابوہریرہؓ ایک پودا لگا رہے تھے آپ کا ادھر سے گزر ہوا.... تو آپ نے پوچھا: اے ابوہریرہؓ یہ کیا لگا رہے ہو! فرماتے ہیں میں نے عرض کیا: حضور! ایک پودا ہے وہ یہاں لگانا چاہتا ہوں۔ آپ نے یہ سنا تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودا نہ بتاﺅں؟ سبحان اللہ، الحمدللہ، لاالٰہ الا اللہ، اللہ اکبر.... ان میں سے جو بھی پڑھو گے جنت میں تمہارے لیے اس پودے سے بہتر پودا یا ایک درخت لگا دیا جائے گا۔

CLICK HERE بھی جنت میں اپنے حصے کا پودا لگاؤ نبی رحمت کے ایک جلیل القدر شاگرد، سیدنا ابوہریرہؓ ایک پودا لگا رہے تھے آپ کا ادھر سے گزر ہوا.... تو آپ نے پوچھا: اے ابوہریرہؓ یہ کیا لگا رہے ہو! فرماتے ہیں میں نے عرض کیا: حضور! ایک پودا ہے وہ یہاں لگانا چاہتا ہوں۔ آپ نے یہ سنا تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودا نہ بتاﺅں؟ سبحان اللہ، الحمدللہ، لاالٰہ الا اللہ، اللہ اکبر.... ان میں سے جو بھی پڑھو گے جنت میں تمہارے لیے اس پودے سے بہتر پودا یا ایک درخت لگا دیا جائے گا۔ (ابن ماجہ، کتاب الادب) فائدہ: رسول کریم نے دنیا کی جانب سے توجہ ہٹا کر آخرت کی جانب اور دنیا کے افعال سے آخرت کے اعمال کی جانب ان کا رخ پھیر دیا۔ اور دنیا کی چیزوں سے محبت کرنے کی بجائے آخرت کی چیزوں سے محبت کا یہ سبق حضرت ابوہریرہ کی وساطت سے پوری امت کو دیا ہے۔

Translate

Popular Posts

CLICK HEREWelcome to my Website Ideal Vision Education Technical

CLICK HEREکسان کی قدر کیوں نہیں اور وہ فقیر سے بھی بدتر کیوں ہے

Jun 27, 2019

اے سی نہیں درخت لگاؤ اور بچوں کو صحت مند بناؤ


اے سی نہیں درخت لگاؤ اور بچوں کو صحت مند بناؤ

السلام علیکم میرے دوستو اور بھائیو آج ایک نئے مضمون کے ساتھ میں حاضر ہوں جس کا عنوان ہے اے سی نہیں درخت لگاؤ اور بچوں کو صحت مند بناؤ جیسے ہم اپنے گھر میں ا ےسی لگانے کی ضرورت سمجھتے ہیں اسی طرح ہمیں سمجھنا چاہئے کہ ہمیں گھر میں ایک درخت لگانا بھی اسی طرح ضروری ہے جیسے گھر میں اےسی لگانا ضروری ہے ۔
Well, my friends and brothers are present with me in a new article, which is not the title, but actually make the village and children healthy, as we understand the need for many such applications to be installed in our house. Similarly, I should understand that I Tree is also necessary as it is necessary to plant such a house.

اگر ہم جیسے اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں اسی طرح اگر ہم اپنے گھر میں ایک پودے کو لگا کر اس کی بھی پرورش اسی طرح کریں جیسے ہم اپنے گھر میں بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو ہمارا ملک پورا سرسبز ہو جائے گا اس میں آج تک پہلے کسی حکومت نے اس کے بارے میں نہیں سوچا جبکہ پاکستان میں فرسٹ ٹائم عمران خان صاحب نے ملک کو سرسبز بنانے کے لئے اس مہم کو آغاز کیا اور اس میں صرف عمران خان صاحب کا فرض نہیں بنتا کہ وہ اسں ملک کو سرسبز بنائیں اس میں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ملک کو سرسبز بنانے کے لئے گھر میں ایک پودا لگائے ایک پودا لگانے سے اس کے گھر میں سبز گھر نظر آنے لگے گا جس سے اس کے گھر میں بچوں کو آکسیجن کی کمی محسوس نہیں ہوگی اور وہ ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھ سکیں گے اور اگر اس بات پر عمل کرے تو ملک سرسبز نظر آنے لگے گا اور پوری دنیا میں سب سے پیارا اور خوبصورت ملک ہمارا ہوگا جب ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوگی اگر اس چیز پر ہم عمل کرلیں تو اسی طرح ہم سمجھ لیں کہ ہم نے اس طرح ایک پودے کو پالنا ہے جیسے ہم اپنے گھر میں ایک بچے کی پرورش کرتے ہیں تو پورا ملک سرسبز نظر آئے گا اور جس سے ملک میں آکسیجن کی کمی ختم ہو جائے گی اور بڑھتی آلودگی جو کہ ملک کو خراب کرنے کے لئے بڑی وجہ ہے اور جس سے ملک میں بہت زیادہ نقصان پیدا ہو رہے ہیں کسی کو گلے کی بیماری کسی کو سانس کی بیماری کسی کو شوگر کی بیماری کسی کو کوئی پھیپھڑوں کی بیماری جس سے کینسر کی بیماری اگر ا جات دلانی ہے تو   ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس  مہم میں حصہ لیں تکہ ہم اپنے ملک پاکستان کو سر سبز بنا سکیں۔

Like we plant our children as we like, plant a plant on our own and make it as if we bring children up in our house, our country will be full of gourmet, till today a government It does not think about it when the first Imran Khan in Pakistan started the campaign to make the country prosperous and it only does not have the duty of Imran Khan to make the country prosperous. It makes her plant a plant to call her country back home, she will start looking at her house in which her children are in the house Oxygen will not be lacked and they will be able to sit in cool shades and act on it and see the most beautiful country of Pakistan in the whole world, it will be green on every side if you do so We believe that we have to find one such as we bring a child in our house, then the whole country will be seen and will reduce the oxygen deficiency in the country and the big There is a reason why there is a lot of harm in the country, There is a big reason to do bad things and causing a lot of harm in the country, which is causing a lot of harm in the country. If anybody else has a disease of any illness, a lung disease is caused by someone who is suffering from cancer by bombardment of cancer. We are the ones we are proud of our country.
Thanks .

Jun 22, 2019

پاکستان ڈائری - 3

پاکستان ڈائری -3   

پاکستان میں صرف 4 فیصد رقبے پرجنگلات ہیں ۔جسکی وجہ سے پاکستانی عوام ماحولیاتی مسائل کا شکار ہورہےہیں ۔سانس کی بیماریاں، ہیٹ اسٹروک جان لیوا ثابت ہورہےہیں۔اس لئےسوشل میڈیا پراساتذہ صحافی اور طلبہ کی بڑی تعداد عوام الناس کودرختوں کےحوالے سے آگاہی دے رہے ہیں




یوم شجرکاری 18 اگست کو منایا جاتا ہے تاہم پاکستان میں اس بار بہت سے حلقے اسکو 14 اگست یوم آزادی پاکستان  پرمنارہے ہیں ۔گرمی کی شدت، ہیٹ ویوو سے اموات، لوڈ شیڈنگ ، بارشوں کی کمی نے عوام الناس کو درختوں کی افادیت کے اصل معنوں سے روشناس کروادیا ہے ۔اس لئے پاکستانی عوام نے ایک بار پھر سرسبز جہدوجہد کا اعلان کردیا ہے اور اس بار یہ لڑائی آلودگی کے خلاف ہے اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے ہے۔کسی بھی خطے میں متوازن آب و ہوا کے لئے 25 فیصد رقبے پر جنگلات ہونا ضروری ہے جبکے پاکستان میں صرف 4 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں ۔جسکی وجہ سے پاکستانی عوام ماحولیاتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں ۔سانس کی بیماریاں، ہیٹ اسٹروک جان لیوا ثابت ہورہے ہیں ۔اس لئے سوشل میڈیا پر اساتذہ صحافی اور طلبہ کی بڑی تعداد عوام الناس کو درختوں کے حوالے سے آگاہی دینے میں مصروف ہیں ۔ہمیں خوشنما چھوٹے پودوں، سبزیوں کے علاوہ درخت لگانے کی بھی ضرورت ہے۔درخت لگانے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی ضروری ہے کیونکہ پودے کو درخت بننے میں ایک عرصہ درکار ہوتا ہے۔ہمارا مذہب ہمیں جنگوں کی صورت میں بھی اشجار کو کاٹنے سے منع کرتا ہے۔قرآن پاک میں کھجور اور زیتون کا ذکر ہے ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی درخت لگائے پھر اسکی نگرانی اور حفاظت کرتا رہے یہاں تک کہ درخت پھل دینے لگے اور کوئی انسان جانور یا پرندا اس سے غذا حاصل کرے تو لگانے والے کے لئے یہ صدقہ ہوگا۔

درخت انسانوں کے دوست ہیں اور زمین کا زیور ہیں ۔درخت انسانوں کو ناصرف آکسیجن، سایہ، پھل ، ایندھن مہیا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں، زمین کو زرخیز کرتے ہیں،جنگلی حیات کا مسکن ہیں، زمینی کٹاو میں کمی لاتے ہیں اور سیلاب کو روکتے ہیں اور درخت درجہ حرارت کو کم رکھتے ہیں۔
 شجرکاری کرتے وقت کچھ چیزوں کو ضرور یاد رکھیں ۔گھر میں درخت لگاتے وقت گھر کی دیوار سے اسکا مناسب فاصلہ رکھیں ۔اگر ایک سے زائد درخت لگائے جارہے ہیں تو انکے درمیان میں فاصلہ رکھیں۔خطے میں خطے کے ہی درخت لگائیں یعنی کے مقامی درخت لگایے جائیں۔کچھ درخت سردی تو کچھ گرمی نہیں برداشت کرسکتے ہیں تو علاقے میں اسکی مناسبت سے درخت لگائیں
درخت لگاتے وقت یہ بھی خیال رکھیں کہ علاقے میں متفرق درخت لگائے جائیں ۔ 

ارجن سہانجنا کچنار املتاس فراش نیم ہر جگہ لگ سکتے ہیں ۔ سکھ چین کچنار ارجن بکائن کیکر پھلائئ ٹالی جامن امرود لوکاٹ سہانجنا برفانی علاقوں کے علاوہ پورے پاکستان میں لگایا جاسکتا ہے ۔جولائی کے آخر سے اگست کے شروع تک درخت لگانے کا موزوں وقت ہے۔پودے درخت لگانےکا طریقہ گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں ۔زیادہ درخت کی صورت میں فاصلہ رکھیں ۔ آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں نرسری سے پودا لائیں ۔بیج کی نرسری مئ سے جون میں لگائی جاتی ہے جب اس میں پودے کا قد ڈیڑھ فٹ ہوجاتا ہے تو اسکو زمین میں منتقل کردیتے ہیں۔ زمین میں پودے کی جڑ جتنا گہرا گڑھا کھودیں۔نرسری سے بھل  لائیں اس میں ڈالیں ۔پودا اگر کمزور ہے اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں ۔پودا ہمیشہ صبح کے وقت لگائیں یا شام میں لگائیں ۔دوپہرمیں نا لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں ۔گڑھا نیچا رکھیں تاکہ اس میں پانی رہیں ۔ہر ایک دن چھوڑ کر پانی دیں ۔سردی میں ہفتے میں دو بار  پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد ڈالیں ۔بہت سے درخت جلد بڑے ہوجاتے ہیں کچھ کو بہت وقت لگتا ہے اس لئے پودے کی حفاظت کریں۔

درخت اپنی بڑھوتری اور ساخت کے اعتبار سے مختلف زمینوں، موسمی حالات میں مخصوص اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ مخلتف درخت مخصوص آب و ہوا زمین درجہ حرارت بارش میں پروان چڑھ سکتے ہیں ۔لہذا موسمی حالات و تغیرات درختوں کے چناو میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں جن کا ادراک ہونا بہت ضروری ہے۔خیبر پختونخواہ میں شیشم،دیودار  پاپولر،کیکر،ملبری،چنار،پائن ٹری، پڑتل،ناشپاتی،سپروس،صنوبر،چلغوزہ ،اخروٹ،سیب،ناشپاتی،آڑو،آلوبخارہ لگایا جائے۔
 جنگلات کے نقطہ نظر سے جنوبی پنجاب میں زیادہ تر خشک آب و ہوا برداشت کرنے والے درخت پائے جاتے ہیں ۔ آب و ہوا خشک ہے تو یہاں پربیری،شریں،سوہانجنا،کیکر، کچنار،پیلو،املتاس،پھلائی،کھجور ،ون،جنڈ،فراش لگایا جائے جو خشک سالی برداشت کرسکیں۔ آم کادرخت اس آب وہوا کےلئےبہت موزوں ہے۔شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی،کیل، پاپلر،انجیر،اخروٹ،بادام،دیودار،اوک کے درخت لگائے جائیں۔ پنجاب کے نہری علاقوں میں املتاس،شیشم،جامن،توت،سمبل،پیپل،بکاین،ارجن،لسوڑا لگایاجائے ۔سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کرسکتاہے۔جہاں زیرزمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نالگائیں ۔ملک کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور،جامن،پیپل،بینیان،ناریل اشوکا لگایا جائے۔اندرون سندھ میں کیکر،بیری پھلائی،ون،فراش،سہانجنا، آسٹریلین کیکر لگناچاہیے۔ بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون کرک ،پھلائی، کیر، بڑ،چلغوزہ پائن، اولیو ایکیکا،لگایا جائے۔زیارت کے لئے جونیپر موزوں ہے۔ سطح مرتفع پوٹھوہار اور اسلام آباد کے لئے موزوں درخت دلو؛پاپولر،کچنار،بیری،چنار اور زیتون ہیں ۔اسلام آباد میں لگا پیپر ملبری الرجی کاز کررہا ہے اس کو ختم کرنا چاہیے
موسم برسات اگست میں درخت گل نشتر،جامن،فراش،سہانجنا،نیم،شیریں،کچنار،گل مہر لگائے جانا موزوں ہے۔یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ ہم سب درخت لگائیں اور پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت کریں ۔15 جولائی سے 15 ستمبر موسم برسات درخت لگانے کے لئے موزوں ہے آئیں اور درخت لگائیں ۔اشجار لگانا باعث ثواب بھی ہے اور اس سے ملک کے ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوگے