عہد کریں کہ 18اگست تک بڑے، بچے سب نے
2 پودے لگانے ہیں: وزیراعظم عمران
وزیراعظم
عمران خان نے کہا ہر پاکستانی کم ازکم 2پودے ضرور لگائے، ہمیں درخت لگانے میں
نوجوانوں کا تعاون چاہیے، ہم نے پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح
تبدیلی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان
نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، پاکستان
کو وہ ملک بناسکتےہیں جو دنیا کیلئے مثال بنے، 5 سال میں ہم نے کے پی میں ایک ارب
درخت لگائے، عالمی تنظیم نے ہماری کوشش کا اعتراف کیا، عالمی تنظیم نے تسلیم کیاکہ
کے پی میں درخت 6.5 فیصد تک بڑھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے کم پیسوں
میں درخت لگانے کا ہدف پورا کیا، ہم نے طاقتور ٹمبرمافیا کا مقابلہ کیا اور ان کو
شکست دی، ہم نے اب درخت لگانے پر پورے پاکستان میں کامیاب ہونا ہے۔ اگر ایک ڈگری
سینٹی گریڈ بھی گرمی بڑھی تو نوجوانوں کا مستقبل مشکل ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا ہمیں درخت لگانے میں
نوجوانوں کاتعاون چاہیے، اگر ایک ڈگری سینٹی گریڈ بھی گرمی بڑھی تو نوجوانوں کا
مستقبل مشکل ہوجائےگا، درجہ حرارت بڑھنے سےگلیشیئر تیزی سے پگھلنے لگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اچھا
پاکستان دینا ہے توسب کومہم میں شرکت کرنی ہوگی، ہرپاکستانی کم ازکم 2پودے ضرور
لگائے، عہد کریں کہ 18اگست تک بڑے بچے سب نے 2 پودے لگانے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہم نے پودے لگانے کا
ہدف حاصل کرلیا تو ماحول میں واضح تبدیلی آئےگی، درخت لگانے سے موسم ٹھنڈا رہتا
ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مدد ملتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی
آلودگی اب لوگوں کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے ، لاہور میں اب درخت صرف5 فیصد رہ گئے
ہیں، وہاں آلودگی بڑھ رہی ہے، پاک فوج اور اداروں سمیت سب مہم میں بھرپور حصہ لیں
گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں
بہت خوش قسمت ہیں، 60 فیصد پاکستانی 30 سال سے کم ہیں، سب نے 18اگست کو کم از کم
دو درخت لگانے ہیں۔









